ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ISISکے ساتھ تعلقات کے الزام میں گرفتار اعظم کمپیوٹر کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ ملزم کے والد کا بیان

ISISکے ساتھ تعلقات کے الزام میں گرفتار اعظم کمپیوٹر کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ ملزم کے والد کا بیان

Fri, 28 Dec 2018 23:07:22    S.O. News Service

نئی دہلی 28؍دسمبر(ایس او نیوز) نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے ) نے ابھی دو تین دن قبل جس آئی ایس آئی ایس موڈیول کا پتہ لگانے کی بات کہی ہے اور دہشت گردوں سے رابطے کا الزام لگاکر کئی مقامات سے نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ان میں جعفرآباد سے گرفتارپانچ نوجوانوں میں محمد اعظم(30سال) بھی شامل ہے ۔

محمد اعظم کے والد حفیظ احمد کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں تو ٹیلی ویژن سیٹ بھی نہیں ہے۔۸۲ سالہ حفیظ احمد کے مطابق صبح پانچ بجے کے وقت ان کے سامنے والے گھر میں رہائش پزیر ان کے بیٹے محمد اعظم کے گھر پر تحقیقاتی ایجنسی کے افسران نے چھاپہ مارا۔ محمد اعظم کی بیوی نے گھبراکر رونا شروع کیا اور والدین کو آواز دی۔جب ہم سامنے والے گھر میں پہنچے تو افسران گھر کی تلاشی لے رہے تھے۔پھرانہوں نے اعظم او راس کی بیوی کے موبائل فون ضبط کرلیے۔ اس کے بعد وہ محمد اعظم کی میڈیکل شاپ میں گئے وہاں پر تلاشی لی اور وہاں پڑی ہوئی کچھ اردوکتابیں اٹھا کر لے گئے۔

حفیظ احمد نے بتایا کہ اعظم نے صرف بارھویں تک تعلیم حاصل کی ہے۔ اس نے کپڑوں کا کاروبار شروع کیا، جو چار سال پہلے بند کردیا گیا۔ پھر اس نے ایک میڈیکل شاپ کھولی۔ اس کے بعد شادی ہوئی اور اب اس کی ایک پانچ سالہ بچی ہے۔’’وہ زیادہ تر وقت دکان پر یا اپنے گھر پر ہی گزارتاتھا۔ وہ کمپیوٹر یا لیاپ ٹاپ پر کام کرنا نہین جانتا۔‘‘محمد اعظم کے گھر والوں کاکہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ایک اور ملزم مفتی محمد سہیل اور محمد اعظم میں جان پہچان تھی اور وہ کبھی کبھار فون پر بات چیت کیا کرتے تھے۔اتفاق کی بات یہ بھی ہے کہ مفتی سہیل کے والد کا نام بھی حفیظ احمد ہے۔


Share: